سعودی نیشنل بینک کے 2022 میں خالص منافع میں 46.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 2021 میں 12.7 ارب سعودی ریال سے بڑھ کر 18.6 ارب ریال (4.96 ارب ڈالر) ہو گیا ہے۔
زیادہ تر منافع آپریٹنگ آمدنی اور متوقع کریڈٹ نقصانات کی دفعات میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔
مملکت کے سب سے بڑے بینک جس نے گزشتہ سال مشکلات میں گھرے سوئس سرمایہ کاری کے ادارے کریڈٹ سوئس میں 9.88 فیصد حصص حاصل کیے تھے، کے 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں خالص منافع میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے
اور یہ 2.96 ارب ریال سے بڑھ کر 4.8 ارب تک پہنچ گیا ہے۔
0 تبصرے